موسم

  • موسم
  • Apr 22, 2021

بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر ،اسلام آباد میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کےمطابق بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب،اسلام آباد،کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہو ا ؤں،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ۔ تاہم خیبر پختونخوا ، کشمیر ،وسطی وزیریں پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں بیالیس ڈگری جبکہ میر پورخاص41، چھور 40 اور دادو میں 39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔