بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 15, 2021

دنیا بھر میں کورونا سے 29لاکھ84ہزار اموات

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد29لاکھ84ہزارسے تجاوز کرگئی جبکہ 13کروڑ 88لاکھ متاثرہ افراد میں سےگیارہ کروڑ15لاکھ سےزائدصحت یاب ہو گئے۔بھارت میں کمبھ میلے کےباعث کورونا وائرس پھیلنے کی رفتار میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک لاکھ 99ہزارسے زائد نئےکورونا کیسز سامنے آ ئےجبکہ 1ہزار37افرادجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔غربت جہالت،پسماندگی اور حکومتی بے حسی کے مارے بھارت میں اب تک ایک لاکھ 73ہزار افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ کر موت کی وادی میں اترچکے ہیں جبکہ ایک کروڑ چالیس لاکھ وائرس کا شکار ہیں۔مہاراشٹر کے بعد اترکھنڈ،اتر پردیش اور بہار کورونا وائرس کا مرکز بن چکے ہیں ۔
امریکا میں کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ 21لاکھ سے زائد ہے جبکہ ہلاکتیں پانچ لاکھ 78ہزار ہے،برازیل میں اب تک تین لاکھ 62 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں،میکسیکو میں اموات کی تعداددو لاکھ دس ہزار،برطانیہ میں ایک لاکھ27ہزار، اٹلی میں ایک لاکھ 15ہزار اور اور روس میں ایک لاکھ چار ہزار ہے۔