امریکی صدر نے افغانستان سے اپنی افواج واپس بلانے کا اعلان کر دیا
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے رواں سال افغانستان سے اپنی افواج واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے ۔
واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہم نے افغانستان میں اپنا مقصد حاصل کر لیا ،اب امریکا کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کا وقت آگیا ہے اور امریکی افواج کو ملک واپس بلایا جائے۔
فوجی انخلا کا عمل یکم مئی 2021سے شروع ہوگا اور11ستمبر تک تمام امریکی فوجی افغانستان سے نکال لیں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم افغان امن عمل کی حمایت کرتے ہیں ۔