کرکٹ

  • کرکٹ
  • Apr 14, 2021

بابر اور رضوان کی شاندار بیٹنگ : پاکستان نےتیسرے ٹی 20 میں پروٹیزکو شکست دیدی

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سنچورین میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر میزبان ٹیم نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔

قومی ٹیم نے 204 رنز کا ہدف 18 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اٹھارہویں اوور میں ولیمز کا شکار بنے۔

اس موقع پر رضوان نے بھی بابر کا خوب ساتھ دیا، رضوان نے بھی 47 گیندوں پر 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔