کرکٹ

  • کرکٹ
  • Apr 14, 2021

آئی سی سی نئی ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم پہلے نمبر پر آ گئے

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستان کے مایہ ناز بلے با ز بابر اعظم پہلے نمبر پر آ گئے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ان کی محنت کا پھل مل گیا۔پانچ سال سےنمبر ون پے قابض ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔بابراعظم نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ ان سے پہلے ظہیر عباس،جاوید میانداد اور محمد یوسف پہلی پوزیشن پر براجمان رہ چکے ہیں ۔ بابر اعظم نے 18سال بعد پاکستان کو پہلی پوزیشن دلائی۔
بیٹسمین فخر زمان اور فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں بھی مزیدبہتری آئی ہے فخر زمان ٹاپ ٹین میں شامل ہو کرساتویں جبکہ شاہین شاہ آفریدی بولرز میں 11ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔