بھارت میں کورونا کے وار شدید
بھارت میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے ریکارڈ ایک لاکھ85ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آ ئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد29لاکھ71ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔وائرس سے 13کروڑ 79لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
امریکا میں کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ 20لاکھ سے زائد ہے جبکہ ہلاکتیں پانچ لاکھ 77ہزار سےتجاوز کر چکی ہیں۔