بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 14, 2021

امریکا کا افغانستان سے اپنی افواج واپس بلانے کا عندیہ

وائٹ ہاوس ترجمان کے مطابق صدر جو بائیڈن افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے حوالے سے آج اہم اعلان کرینگے ،جو ان کے دور صدارت کا پہلا بڑا فیصلہ ہوگا۔افغان طالبان اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فروری 2020ء کو ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے مطابق امریکا سمیت تمام غیر ملکی افواج یکم مئی 2021ء تک اپنی افواج افغانستان سے نکال لیں گی تاہم صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ یکم مئی کو افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا مشکل ہے۔دوسری طرف افغان طالبان نے کہا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں جبکہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں حملوں کے نتیجے میں 23سیکورٹی اہلکار ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ۔