قومی

  • قومی
  • Apr 14, 2021

صدر،وزیراعظم کی رمضان المبارک کے آغاز پر پوری قوم ، امت مسلمہ کو مبارکباد

صدرڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے رمضان المبارک کے آغاز پر پوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس مقدس مہینے کی بھرپور رحمتیں حاصل کرنے کا موقع عطا کیا ہے۔صدر نے کہا کہ تقویٰ اور تزکیہ نفس روزے کا بنیادی مقصد ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہماری انفرادی اوراجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس نازک صورتحال سے متحدہوکر نمٹنا ہو گا۔وزیراعظم نے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ وہ پاکستانی قوم کی مدد اورہمیں ہمت وحوصلہ اورمستقل مزاجی کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں کامیابی عطا فرمائے۔