آسٹریلیا میں طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی
آسٹریلیا کے مغربی ساحلی علاقوں میں طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ۔ کئی گھر تباہ ہو گئےاورہزاروں افرادبجلی سے محروم ہو گئے۔سیروجا SEROJA نامی طوفان سے آسٹریلیا کا ساحلی علاقہ کیلبری سب سے زیادہ متاثر ہو ا ۔ شہر کی 70 فیصد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکال لیا گیا ہے اور امدادی کارروائیاں بھی جاری ہے ۔
آسٹریلوی حکام نے مزید کئی علاقوں میں طوفان کے ریڈ الرٹ جاری کر دیے ہیں۔