کرکٹ

  • کرکٹ
  • Apr 12, 2021

جنوبی افریقہ نے پاکستان کودوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 6وکٹوں سے ہرادیا

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں6وکٹوں سے ہراکرچار میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔
جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس نے 20اوورز میں 9وکٹوں پر 140رنز بنائے۔ محمد رضوان پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ شرجیل8رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم نے 50گیندوں پر 50 ہی رنز سکور کئے۔ محمد حفیظ32رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی طرف سے جارج لینڈ‘‘ اور"لیزاڈ۔ ولیمز" نے3،3وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں جنوبی افریقہ نے 14اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔اوپنرز ’’جنیمن۔ملان‘‘ اور ’’ایڈن مرکرم‘‘ نےاننگز کا آغاز تیزانداز میں کیا اور 4اوورزمیں سکور 44رنز تک پہنچادیا۔ ’’جنیمن۔ملان‘‘15اور ’’ایڈن مرکرم‘‘ 54رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔’’ویہان۔لوبے‘‘ نے 12 ، ’’ہائنرک۔کلاسن‘‘ نے 36 اور ’’جارج لینڈ‘‘ نے ناٹ آؤٹ 20رنز سکور کئے۔پاکستان کی طرف سے عثمان قادر نے دو جبکہ محمد حسنین اور حسن علی نے 1،1وکٹ حاصل کی۔تیسرا میچ بدھ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان سیریز پی ٹی وی سپورٹس پر برا ہ راست دکھائی جارہی ہے۔