تفریح

  • تفریح
  • Apr 12, 2021

بہترین فلم کا بافٹا ایوارڈ ’ نومیڈ لینڈ ‘ نے اپنے نام کرلیا

لندن میں ہونےوالی برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز میں بہترین فلم کا بافٹا ایوارڈ ’ نومیڈ لینڈ ‘ نے اپنے نام کرلیاہے ۔فلم ’ نومیڈ لینڈ ‘ کی کہانی ایک ایسی خاتون کےگرد گھومتی ہےجومعاشی پریشانیوں کےباعث وین میں زندگی گزارتی ہے۔
برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا اعزاز ’ نومیڈ لینڈ ‘ کی مرکزی اداکارہ ’فرانسس میکڈورمینڈ‘ نےاپنےنام کیا ۔
بافٹا ایوارڈزمیں بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم’ 'ان دی فادر‘میں ضعیف باپ کا کردارادا کرنےوالے’اینتھونی ہوپکنز نےاپنے نام کیا۔
تقریب کےدوران مختلف گلوکاروں نےاپنی آواز کا جادوبھی جگایا جبکہ شو کےدوران سماجی فاصلےکےساتھ محدود تعداد میں شوبزستاروں نےبھی شرکت کی۔شوکےموقع پرملکہ برطانیہ کےمرحوم شوہرشہزادہ فلپ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔