کرکٹ

  • کرکٹ
  • Apr 12, 2021

پی ایس ایل 2021،بقیہ میچز کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ فیصلہ پی سی بی بورڈ آف گورنر زکے اجلاس میں کیا گیا۔
پی ایس ایل کے تمام شرکاء کے لئے بائیس مئی سے سات روزہ قرنطینہ کا آغاز ہو گا۔تین روزہ ٹریننگ کے بعد یکم جون سے ایونٹ شروع ہو گا۔بیس جون کو فائنل کھیلا جائے گا، تمام میچز کراچی میں ہوں گے۔ نائٹ میچز کا آغاز رات 8 بجے ہوگا۔ ڈبل ہیڈر والے دن پہلا میچ شام 5 بجے اور دوسرا رات 10 بجے شروع ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق مقابلے محفوظ ماحول میں کرانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔پی ایس ایل کے تمام میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔