کرکٹ

  • کرکٹ
  • Apr 11, 2021

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 62واں اجلاس

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے 62 واں اجلاس میں پی سی بی ہال آف فیم کی منظوری دے دی ہے۔ابتدائی طور پر آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل چھ کرکٹرز، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس اور ظہیر عباس کو پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ہر سال مزید تین شخصیات پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کی جائیں گی۔ان شخصیات کا انتخاب ایک آزاد پینل کرے گا۔ بی اوجی اجلاس میں کلب مالکان کی حوصلہ افزائی کے لئے ماڈل آئین برائے کلبز میں2 ترامیم بھی کی ہیں۔