کرکٹ

  • کرکٹ
  • Apr 11, 2021

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20میچز کی سیریز

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان چار ٹی 20میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔گرین شرٹس کو سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔
جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم نے میزبان جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد4وکٹوں سے ہرایا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورزمیں 6وکٹوں کے نقصان پر 188رنز بنائے۔ایڈن مرکرم نے 51اورکپتان ’’ہائنرک۔کلاسن‘‘ نے 50رنز کی اننگز کھیلی۔
جواب میں پاکستان نے مقررہ ہدف 19اعشاریہ پانچ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔پاکستان کی طرف سے محمد رضوان نے ناقابل شکست 74رنزکی اننگز کھیلی۔محمد رضوان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائی جا رہی ہے۔