کرکٹ

  • کرکٹ
  • Apr 11, 2021

100انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچز : محمد حفیظ ، اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرمحمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل فارمیٹ میں مزید2 اعزاز اپنے نام کرلئے۔
جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ کے ساتھ ہی محمد حفیظ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 100 انٹرنیشنل میچز مکمل کر نے والے دوسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے۔ شعیب ملک100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پہلے کرکٹر ہیں۔40سالہ محمد حفیظ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ سکور بنانے والے کرکٹر بن گئے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 13رنز کے ساتھ حفیظ کے مجموعی رنزدو ہزار تین سو چھتیس ہوگئے۔ شعیب ملک 2335رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔محمد حفیظ نے پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ اگست 2006 میں انگلینڈ کے خلاف برسٹل کے مقام پر کھیلا تھا، جہاں انہوں نے 46 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔