فٹ بال

  • فٹ بال
  • Apr 09, 2021

یورپا لیگ کوارٹر فائنلز کا پہلا مرحلہ : مانچسٹر یونائیٹڈ،روما اوروِلا ریال کی فتوحات،سلاویا پراگ اور آرسنل کا مقابلہ برابر رہا

یورپا لیگ کوارٹر فائنلز کے’’فرسٹ LEGکے مقابلے جاری ہیں۔
غرناطہ میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نےغرناطہ کو دو گول سے شکست دی۔ میزبان ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔یونائیٹڈ کی جانب سے مارکس ریشفورڈ نے 31ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔کھیل کے اختتامی لمحات میں برونو۔فرنینڈس نے گول کر کے مانچسٹر یونائیٹڈ کو دو گول سے فتح دلائی۔
ایمسٹر ڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھی مہمان ٹیم فاتح رہی۔ روما نے میزبان ایجکس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دی۔39ویں منٹ میں ڈیوی۔کلاسن نے ڈچ کلب ایجکس کو برتری دلائی۔53ویں منٹ میں ڈوسن۔تادچ نے پنالٹی کک پر اپنی ٹیم کی برتری دگنا کرنے کا سنہرہ موقع گنوا دیا۔57ویں منٹ میں روما کے ’’لورینز۔ پیلگرینی‘‘ نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔88ویں منٹ میں روجر۔ایبانیز نے فیصلہ کن گول کرتے ہوئے روما کو کامیابی دلائی۔
ایک اور کوارٹر فائنلز میں ولا ریال نے دینامو۔زیگرب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست دی ۔