قومی

  • قومی
  • Apr 08, 2021

وزیرخارجہ کا اے ایف آئی آر ایم کا دورہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےآرمڈ فورسز انسیٹیٹوٹ فار ری ہیبیلٹیشن میڈیسن راولپنڈی کا دورہ کیا ۔ وزیر خارجہ کو آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ فار ری ہیبیلٹیشن میڈیسن کے دائرہ کار اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر خارجہ نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور زیر علاج پاک فوج کے باہمت اور پر عزم جوانوں سے ملاقات کی ۔انہوں نے انسٹیٹیوٹ میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو سراہا اورزیر علاج جوانوں کے عزم اور حوصلے کی داد دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جری افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ فار ری ہیبیلٹیشن میڈیسن ،ملک میں مصنوعی اعضا کا سب سے بڑا اور جدید مرکز ہے جہاں خاص طور پر محاذ جنگ پر زخمی ہونے والے فوجیوں کو علاج کے لیے لایا جاتا ہے۔