قومی

  • قومی
  • Apr 08, 2021

وفاقی وزیراسدعمراوروزیراعلیٰ خیبرپختوانخواہ کی ملاقات

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پراگلے مالی سال کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے گفتگوکی گئی۔ملاقات میں نئے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام میں خیبر پختونخوا کے ترجیحی منصوبوں کو شامل کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ صوبائی حکومت کے ان ترجیحی منصوبوں میں پشاور۔ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے، چشمہ رائٹ بینک کینال، دیر موٹروے، اور دیگر اہم منصوبے شامل ہیں۔