قومی

  • قومی
  • Apr 08, 2021

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.69فیصد ریکارڈ

ملک بھر میں میں کورونا کی تیسری لہر مزید شدید ہو گئی۔گذشتہ چوبیس گھنٹے کو دوران مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ چھ نو فیصد ریکارڈ کی گئی،جبکہ5 ہزار3 سو29 نئے کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں۔وائرس سے مزید98افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس سےاموات کی مجموعی تعداد 15ہزار 124ہو گئی۔
اب تک سندھ میں 2 لاکھ67 ہزار 612، پنجاب میں 2 لاکھ 40 ہزار 584، خیبرپختونخوا میں 94 ہزار 880، اسلام آباد میں 63 ہزار 499، بلوچستان میں 19 ہزار 999، آزاد کشمیر میں 13 ہزار 873 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 70 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد66 ہزار994 ہے۔ جب کہ تقریباً 4 ہزار مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔