بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 07, 2021

امریکہ ایران پرعائدغیرقانونی پابندیاں ختم کرے : چین

چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران پر عائد غیر قانونی پابندیاں ختم کرے ۔ اقوام متحدہ میں چین کے مندوب وانگ کیو نے ویانا میں ایک بیان میں کہا کہ بیجنگ ایران کے ایٹمی پروگرام کے مسئلے کے سیاسی حل پر پیش رفت کیلئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور 2015ء کے ایٹمی معاہدے کی جلد از جلد بحالی اوراس پر مکمل عملدرآمد کی کوشش کرے گا