قومی

  • قومی
  • Apr 07, 2021

10ویں ڈی ایٹ کانفرنس, بنگلہ دیش میں منعقدہ کانفرنس میں وزیراعظم بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہونگے

ترقی پذیر ملکوں کی تنظیم ڈی ایٹ کا 10واں ورچوئل سربراہ اجلاس کل ہورہا ہے۔بنگلہ دیش کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
کانفرنس میں بنگلہ دیش کے علاوہ مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا، ترکی اور پاکستان کے سربراہان شریک ہوں گے۔ ڈی ایٹ سمٹ میں 2030 روڈ میپ پر بھی اتفاق کی امید ہے۔ کانفرنس کے دوران ترکی کے صدر رجب طیب اردوان ڈی ایٹ کی چئیرپرسن شپ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجدکے حوالے کریں گے۔ ۔ ڈی ایٹ کے مقاصد میں ترقی پذیر ممالک کی بہتری سمیت عالمی معیشت میں بہتر حیثیت کا حصول ہے۔ڈی ایٹ ممالک میں تعاون کیلیے ترجیحی شعبوں میں تجارت، صنعت، زراعت، توانائی، اور سیاحت شامل ہے۔ پاکستان ڈی ایٹ کے مقاصد کے حصول کیلیے متحرک رکن کی حیثیت سے کام کر رہا ہے۔ پاکستان نے 2012 میں سمٹ کی میزبانی کی اور 2017 تک ڈی ایٹ کی صدارت کی۔ پاکستان ڈی ایٹ کے تحت دو کونسل آف منسٹرز اجلاسوں کی بھی میزبانی کر چکا ہے۔