قومی

  • قومی
  • Apr 07, 2021

پاکستان میں کورونا وبا کی تیسری لہرکی شدت جاری

پاکستان میں کورونا وبا کی تیسری لہرکی شدت جاری ہے ۔ وائرس سے مزید102 افراد دم توڑ گئے ،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 15ہزار26ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ60 فیصدرہی ۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 41ہزار699ٹیسٹ کئےگئے جبکہ 4ہزار4نئےکیس رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 37 ہزار 594، سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 238، خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 862، بلوچستان میں 19 ہزار 942، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 64، اسلام آباد میں 62 ہزار 775 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 713 کیسز رپورٹ ہوئے۔