کرکٹ

  • کرکٹ
  • Apr 07, 2021

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں 28رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔
سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پروٹیز کو 28رنز سے شکست دی۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50اوورزمیں 7وکٹوں پر320رنز بنائے۔اوپنرفخر زمان نے امام الحق کے ساتھ ملکر ٹیم کو 112رنز کا آغاز دیا۔ امام الحق 57رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔فخر زمان نے مسلسل دوسری سنچری سکور کرتے ہوئے 101رنز کی اننگز کھیلی۔بابراعظم نےنصف سنچری سکورکی اور 94رنز بناکر اننگز کی آخری گیند پر وکٹ کھو بیٹھے۔حسن علی نے 11گیندوں پرجارحانہ32رنز کی اننگز کھیلی۔جنوبی افریقہ کی طرف سے’’ کیشوو۔ مہاراج‘‘ نے 3اورمرکرم نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم49.3اوورز میں292رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اوپنر ’’جانیمن۔ ملان‘‘ نے 70رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو اچھا آغاز دیا لیکن پاکستانی بولرزکی شاندار بولنگ کی وجہ سےجنوبی افریقہ کی5 وکٹیں 140کے سکور پر گر چکی تھیں۔اس موقع پر ’’فلکوائیو‘‘ اور ’’کائل۔ورینے‘‘ نے چھٹی کی شراکت میں 108رنز کا اضافہ کرکے میچ میں دلچسپی پیدا کی۔دونوں نے نصف سنچریاں سکورکیں۔’’کائل۔ورینے‘‘62 اور ’’فلکوائیو‘‘ 54رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی اور محمد نواز نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔حارث رؤف کے حصے میں 2وکٹیں آئیں۔
پاکستان نے دوسری مرتبہ جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتی ہے۔اس سے قبل گرین شرٹس نے 2013میں جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز اپنے نام کی تھی۔