فٹ بال

  • فٹ بال
  • Apr 07, 2021

فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔
فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کی رکنیت معطل کی ہے۔ معطلی کی وجہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کو کام نہ کرنے اورپی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر قبضہ ہے ۔فیفا کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔
فیفا نے پی ایف ایف کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کو رکنیت معطل کرنے کے حوالے سے پہلے ہی وارننگ دے رکھی تھی۔