بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 06, 2021

روسی صدر نے 2036ء تک اقتدار میں رہنے کی راہ ہموار کر دی قانون میں ترمیم کے تحت ولادی میر پوٹن مزید 2 بار روس کے صدر بن سکتے ہیں

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک ایسے مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس کے بعد وہ مزید دو بار ملک کے صدر بن سکتے ہیں ۔
روسی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق 68 سالہ پوٹن نے اس قانون پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ روسی صدر کے عہدے کی میعاد 2024 میں ختم ہورہی ہے۔ اگر انتخابات میں وہ کامیاب ہوجاتے ہیں تو ان کے لیے قانون کے تحت 2036 تک اقتدار میں رہنے کی راہ ہموار ہوگی۔