فٹ بال

  • فٹ بال
  • Apr 04, 2021

انگلش پریمئرلیگ : دفاعی چیمپئن لیور پول نے چیلسی کو 0۔3 سے ہرادیا

انگلش پریمئرلیگ میں دفاعی چیمپئن لیور پول نے چیلسی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین گول سے ہرادیا۔
لندن میں کھیلے گئے میچ میں لیورپول کا پلڑابھاری رہا اورزیادہ تر کھیل چیلسی کے ہاف میں کھیلا گیا۔میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے گزرا۔فاتح ٹیم کی طرف سے ڈیوگو۔جوٹا نے دو اور محمد صلاح نے ایک گول کیا۔پوائنٹس ٹیبل پر لیور پول 49پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔