فٹ بال

  • فٹ بال
  • Apr 01, 2021

یوئیفا ورلڈ کپ2022کوالی فکیشن : 4مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی کو حیران کن شکست

یوئیفا ورلڈ کپ2022کوالی فکیشن کے مقابلے جاری ہیں۔چار مرتبہ کے عالمی چیمپئن جرمنی کو حیران کن شکست۔ جبکہ انگلینڈ نےپولینڈ کو ہرا دیا۔
نارتھ میسیڈونیا نے میزبان جرمنی کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے اپ سیٹ شکست دی۔ پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں میسیڈونیا کے گورن پانڈویو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم 63ویں منٹ میں ملنے والی پنلٹی کک پر جرمنی کے ایلکے گندوگن نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ کھیل کے اختتام سے پانچ منٹ قبل میسیڈونیا کے ایلجیف الماس نے فیصلہ کن گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
لندن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان انگلینڈ نے پولینڈ کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی سمیٹی۔ انگلش ٹیم کے کپتان ہیری کین نے 19ویں منٹ میں پنلٹی کک پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے 58ویں منٹ میں پولینڈ کے جیکب مورڈر نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ 85ویں منٹ میں ہیری میگوائر نے فیصلہ کن گول کرتے ہوئے انگلینڈ کو پولش ٹیم کے خلاف کامیابی دلائی۔