فٹ بال

  • فٹ بال
  • Mar 31, 2021

یوئیفا ورلڈ کپ 2022کوالی فکیشن : رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے لکسمبرگ جبکہ ویلز نے جمہوریہ چیک کو ہرا دیا

یوئیفا ورلڈ کپ 2022ءکوالی فکیشن کے مقابلے جاری ہیں۔رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے لکسمبرگ جبکہ ویلز نے جمہوریہ چیک کو ہرا دیا۔
لکسمبرگ میں کھیلے گئے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال نے میزبان لکسمبرگ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ لکسمبرگ کی طرف سے گیریسن راڈریگز نے تیسرے منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ تاہم پہلے ہاف کی سیٹی بجنے سے پہلے’’ ڈئیوگو جوٹا‘‘ نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ 50ویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کو برتری دلائی۔ کھیل کے اختتام سے 10منٹ پہلے جوآؤ پلہینا کے گول نے پرتگال کو دو گول سے فتح دلائی۔

کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم فاتح رہی۔ ویلز نے جمہوریہ چیک کو ایک گول سے مات دی۔ حریف ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل کا پہلا ہاف گول سے خالی رہا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول ویلز کے ڈینئیل جیمز نے 81ویں منٹ میں کیا۔