فٹ بال

  • فٹ بال
  • Mar 16, 2021

لیونل میسی نے کلب کیلئے767میچز کھیل کرژاوی ہرننڈز کا ریکارڈ برابر کردیا

ارجنٹینا کے مایہ ناز فٹبالرلیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کیا۔۔۔ میسی نے بارسلونا کی طرف سے سب سے زیادہ 767میچ کھیلنے کاسابق کھلاڑی "ژاوی۔ہرنانڈز " کا ریکارڈ برابر کردیا۔سپینش فٹبال لیگ لالیگا میں بارسلونا نے ہوئیسکا کو ایک کے مقابلے میں 4گول سے شکست دی۔سٹار فٹبالر میسی نے دو گول سکور کئے۔ 767میچز میں33سالہ میسی نے بارسلونا کو 10مرتبہ لالیگا اور4مرتبہ چیمپئنز لیگ ٹائٹل دلانے میں اہم کرداراداکیا ۔ انہوں نے مسلسل 13لالیگا سیزنز میں لگاتار 20سے زائد گول کرنے والے پہلے فٹبالرکا اعزاز بھی حاصل کیا۔