کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Mar 16, 2021

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےمتحدہ عرب امارات کے 2 کھلاڑیوں پر8، 8 سال کی پابندی عائد کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر متحدہ عرب امارات کے 2 کھلاڑیوں پر8، 8 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔
یو اے ای کےشیمان انور بٹ اور محمد نوید آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت 8 سال تک کسی طرز کی کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ یہ پابندی 16 اکتوبر 2019ء سے شروع ہوگی جب انہیں متحدہ عرب امارات میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2019ء کے میچز میں کرپشن کی کوشش پر معطل کیا گیا تھا۔