تفریح

  • تفریح
  • Mar 16, 2021

آسکرز 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز 2021 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بہترین فلم اور بہترین ہدایت کار کے ساتھ فلم ’ مانک‘ دس کیٹگریوں میں نامزد ہوکر سر فہرست ہے۔دی فادر، بلیک پینتھر اسٹوری، میناری،NOMADLAND، پرومسنگ ینگ ویمن، ساؤنڈ آف میٹل اور دی ٹرائل آف دی شکاگو سیون نے چھ کیٹگریز میں نامزدگیاں حاصل کیں۔NOMADLAND کی ہدایت کار کلو زاو (CHLOE ZHAO) اورPROMISING YOUNG WOMAN کی ہدایت کار ایمریلڈ فینیل(EMERALD FENNELL) آسکر کی تاریخ میں پہلی بار بہترین ہدایتکار کے لیے نامزد ہونے والی خواتین بن گئیں۔اکیڈمی کے مطابق 76 خواتین کو مختلف کیٹیگیریز کے لیے نامزد کیا گیا ہےجو ایک ریکارڈ ہے ۔آسکر زکا میلہ 25 اپریل کوسجے گا۔