فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران کا اجلاس
فرسٹ بورڈز کے سربراہان اور پی سی بی کے عہدیداران کا اجلاس نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں ہوا۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں کرکٹ ایسوسی ایشنز کی گوررننس، اسٹرکچر اور اسٹریٹجی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فرسٹ بورڈز کے سربراہان کو پی سی بی کے آئین 2019 ، کلب رجسٹریشن کے عمل اور ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر سے متعلق بریفنگ دی گئی۔