آرمی چیف سے ڈیرن سمی ، ہاشم آملہ، محمد اکرم اورجاوید آفریدی کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سابق ٹیسٹ کرکٹرز ڈیرن سمی ، ہاشم آملہ، محمد اکرم اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ملاقات کی۔
آرمی چیف نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے کرکٹرز کے کردار کو سراہا۔انہوں نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی پرکرکٹرز کو مبارکباد دی اورامید ظاہر کی کہ جلد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑجائے گی۔مہمانوں نے پاکستان کو ایک خوبصورت اور پرامن ملک قراردیتے ہوئے اپنے دوروں کے بارے میں تجربات سے آگاہ کیا۔