ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی نئی رینکنگ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کردی۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے۔
بلے بازوں میں انگلینڈ کے ’’ڈیوڈ۔ ملان‘‘ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔آسٹریلیا کے ’’آرن ۔ فنچ‘‘کی دو درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن ہے۔ بھارت کے" کے ایل۔ راہول "تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بولرز میں افغانستان کے راشد خان سرفہرست ہیں ۔ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔