یوئیفا چیمپئنز لیگ
یوئیفا چیمپئنز لیگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔کرسٹیانو رونالڈوکی یووینٹس پورٹو کے خلاف پری کوارٹر فائنل کےدوسرے لگ میں فتح کے باوجود کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر۔۔۔ ڈورٹمنڈ نے سیویلا کیخلاف ایگریگیٹ گولز پرکوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
ٹیورن میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 16کے دوسرے لگ میں میزبان یووینٹس نے پورٹو کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔ پورٹو نے 19ویں منٹ میں پنلٹی کک پر گول کر کے برتری حاصل کی تاہم 49ویں منٹ میں فیڈریکو چیزا نے رونالڈو کے پاس پر گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ 63ویں منٹ میں چیزا ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئے اور اپنی ٹیم کو دوبارہ برتری دلا ئی۔ مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان راؤنڈ آف 16کے دونوں لگ کے بعد مقابلہ تین تین گول سے برابر ہو گیا۔ کوارٹر فائنلسٹ کے فیصلے کیلئے پندرہ منٹ اضافی وقت دیا گیا۔ تاہم دونوں ٹیموں کےایک ایک گول سے مقابلہ چار۔چار گول سے برابر رہا اور پورٹو نے آوےگول کی بنیاد پر لاسٹ ایٹ میں رسائی حاصل کی۔
دوسری طرف ڈورٹمنڈ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ڈارٹمنڈ اور سیویلا کے درمیان کھیلا گیا میچ بھی دو دو گول سے برابر رہا۔ تاہم پہلے لگ میں ڈورٹمنڈ کی سیویلا کے خلاف دو کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی کی بناء پر بوغوسیہ ڈورٹمنڈ نے کوارٹر فائنلز میں جگہ حاصل کی۔