بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر پی ایس ایل 6کا باقی ماندہ سیزن ملتوی کردیا گیا
شائقین کرکٹ کےلئے بری خبر۔ بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر پی ایس ایل سکس کا باقی ماندہ سیزن ملتوی کردیا گیا۔ پی سی بی کے مطابق چھ کھلاڑیوں اور ایک آفیشل میں کوویڈ19رپورٹ مثبت آئی۔ پی سی بی نے فرنچائزز اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ ورچیوئل میٹنگ میں مشاورت کے بعد ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔