قومی

  • قومی
  • Mar 03, 2021

وزیر مواصلات مراد سعید کی میڈیا سے گفتگو

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی آڈیو اور ویڈیو سامنے آنے سے پی ٹی آئی کا موقف درست ثابت ہوا۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ کل گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو دیکھ کر سب کا سر شرم سے جھک جانا چاہیے۔ آڈیو کال میں سندھ کا صوبائی وزیر سینیٹ ووٹوں کے بدلے ترقیاتی فنڈز دینے کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے بدعنوانی پر اپنے 20ارکان صوبائی اسمبلی کو پارٹی سے نکالا۔