قومی

  • قومی
  • Mar 03, 2021

24گھنٹے میں1388نئے کورونا کیس : پاکستان میں مزید75افراد جان کی بازی ہار گئے،مجموعی ہلاکتیں 13013ہوگئیں

گزشتہ 24گھنٹے کےدوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار388افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ75افرادجان کی بازی ہار گئے۔ملک میں کورونا سے جاں بحق ہونےوالوں کی تعدادبڑھ کرتیرہ ہزارتیرہ ہو گئی ہے ۔متاثرہ افراد میں سےپانچ لاکھ 54ہزار 225صحت یاب ہو چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11کروڑ 53لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔مہلک وائرس سےاب تک 25لاکھ60ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں جبکہ تقریبا9کروڑ 11لاکھ افرادصحت یاب ہو چکے ہیں۔مہلک وائرس سے نمٹنے کیلئے امریکہ ،چین ،برطانیہ اور یورپ سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5لاکھ 29ہزار س جبکہ بھارت میں ایک لاکھ 57 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔