کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Mar 03, 2021

پاکستان سپر لیگ - 6

آج پاکستان سپر لیگ 6 میں دو میچ کھیلے جا رہے ہیں ۔پہلا میچ دن دو بجے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
پشاور زلمی نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں،جن میں سے تین میں کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل ہے۔کراچی کنگز نے چار میچز کھیلے ہیں ،اور اسےدو میں کامیابی ،دو میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔کراچی کنگز کی پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن ہے ۔
پی ایس ایل چھ کا دوسرا میچ شام سات بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ ملتان سلطانز نے چار میچز کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر ان کا پانچواں نمبرہے ۔ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے چار میچز کھیل ابھی تک ٹورنامنٹ میں کوئی بھی کامیابی حاصل نہیں کی ۔پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی آخری پوزیشن ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جارہے ہیں۔