انگلش پریمئر لیگ : مانچسٹر سٹی کاناقابل شکست سفر جاری،21ویں میچ میں وولفز کو 3گول سے شکست
انگلش پریمئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کا 20میچز سے ناقابل شکست سفر جاری ہے۔لیگ لیڈر نےاپنے21ویں میچ میں وولور ہیمپٹن کو تین گول سے شکست دی۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں میزبان مانچسٹر سٹی نے وولوز کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے مات دی۔ گیبریل جیسس نے دو گول کئے۔ 15ویں منٹ میں وولوز کے لینڈر ڈینڈانکر نے اپنے ہی خلاف کر کے سٹی کو برتری دلائی۔ تاہم 61ویں منٹ میں کونرکورڈے نے اپنے ساتھی کھلاڑی کی غلطی سدھارتے ہوئے مقابلہ برابر کیا۔ 80ویں منٹ میں گیبریل جیسس نے سٹی کیلئے پہلا گول کیا۔ کھیل کے اختتامی لمحات میں ریادمہاریز اور گیبریل جیسس کے گولز نے سٹی کو تین گول سے فتح دلائی۔ اس کامیابی کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر بھی مانچسٹر سٹی کو 15پوائنٹس کی واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔