قومی

  • قومی
  • Mar 03, 2021

وزیرِ اعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات : ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب، معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی موجود

وزیرِ اعظم عمران خان سے این اے 140سے رکن قومی اسمبلی سردار طالب حسین نکئی ،این اے 119 سے رکن راحت امان اللہ بھٹی اوراین اے 135 رکن قومی اسمبلی ملک کرامت علی کھو کھر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی موجود تھے ۔۔۔
۔وزیرِ اعظم عمران خان سے این اے 55 سےرکن قومی اسمبلی طاہر صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے این اے 158 سےقومی اسمبلی محمد ابراہیم خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی موجود تھے ۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے این اے 85رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد چوہدری، این اے 70 سے رکن سید فیض الحسن اور این اے 87رکن قومی اسمبلی چوہدری شوکت علی بھٹی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے این اے 175 سے رکن قومی اسمبلی سید مبین احمد ، این اے 152سے رکن ظہور حسین قریشی ، این اے 12 سے رکن پرنس محمد نواز اور این اے 9 سے رکن شیر اکبر خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی ملاقات میں موجود تھے ۔


وزیرِ اعظم عمران خان سے این اے 259 سے ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور این اے 260 سے رکن خالد حسین مگسی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ وفاقی وزراء اسد عمر اور پرویز خٹک بھی ملاقات میں موجود تھے ۔