قومی

  • قومی
  • Mar 01, 2021

وزیراعظم انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے اپنے عزم پر سختی سے کار بند ہیں : وزیراطلاعات

اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے اپنے غیر متنزل عزم پرکار بند ہیں۔
اتوار کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حزب اختلاف اوپن بیلٹ کے اس لئے خلاف ہے کیونکہ وہ ملک میں بدعنوان انتخابی نظام کا تسلسل چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ساری قوم جانتی ہے کہ انتخابی نظام میں شفافیت کے اہم معاملے پر ملک میں کون کس کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ حزب اختلاف دھاندلی کے نظام کی حامی ہے اور شفافیت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے نظام میں شفافیت اور ملک میں کرپشن کے خاتمے کے مطالبہ کو ایک تحریک میں بدل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں شفافیت کی منزل کے حصول کیلئے عمران خان اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔