بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Feb 28, 2021

25لاکھ 36ہزار سے زیادہ ہلاک : دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11کروڑ 43لاکھ سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11کروڑ 43لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ 25لاکھ 36ہزار سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ 9کروڑ کے قریب افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
مہلک وائرس سے نمٹنے کیلئے امریکہ ،چین ،برطانیہ اور یورپ سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں ویکسی نیشن کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5لاکھ 24ہزار سے زیادہ ہو چکی ہےجبکہ بھارت میں ا ب تک ایک لاکھ 57 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔برازیل 2لاکھ 54ہزار سے زیادہ ہلاک جبکہ ایک کروڑ 5لاکھ سے زیادہ متاثر ہو چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کا شہر اکلینڈ اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں شامل ہے، جسے ہائی الرٹ لیول تھری پر رکھا گیا ہے ، جبکہ نیوزی لینڈ کے باقی شہروں میں لیول ٹو کا ہائی الرٹ ہے۔