قومی

  • قومی
  • Feb 28, 2021

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز اور مریم نواز کے بڑوں نے ملک میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دے کر قوم کی اخلاقیات تباہ کیں، قومی دولت بے رحمی سے لوٹنےوالے ہٹ دھرمی سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازابھی ضمانت پر ہیں لیکن ایسے گفتگو کررہے ہیں جیسے بری ہو گئے ہوں۔وزیراطلاعات نے کہا کہ حمزہ شہبازعدالتی معاملات عدالت میں بتائیں میڈیا کو نہیں ۔ وہ اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ ان لوگوں نے پاکستان کے عوام کو کنگال کیا اور اپنی جیبیں بھریں ۔اپنے دور میں انڈے اور مرغی کا ریٹ فکس کرنے والے آج بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔