ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Feb 28, 2021

ہم ہمیشہ امن کے متمنی رہے ہیں - تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کیلئے تیار ہیں : وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ امن کے متمنی رہے ہیں اور تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کیلئے تیار ہیں۔لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مزید پیشرفت کیلئے سازگار ماحول قائم کرنےکی ذمے داری بھارت پرعائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق کشمیری عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنا ہوگا،انہیں حق خودارادیت دینے کیلئے بھارت کو ضروری اقدامات کرنا ہونگے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور افواج پاکستان کو سلام پیش کیا۔۔۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک باوقار اور پر اعتماد قوم کے طور پر ہم نے وقت اور جگہ کا خود تعین کر کے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مہم جوئی کے جواب میں پاکستان نےذمہ دارانہ طرزعمل اپناتے ہوئے گرفتار پائلٹ کو رہا کیا۔

افواج پاکستان کےترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور قوت سے دیا جائے گا۔اپنے ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 27 فروری 2019 اس بات کا ثبوت ہے کہ افواج پاکستان قوم کے تعاون سے ہر قسم کے خطرات سے وطن عزیز کا دفاع کر یں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسندملک ہے، تعداد نہیں پرعزم قوم کی ہمت اور حوصلہ کامیابی سے ہمکنارکرتاہے ۔