قومی

  • قومی
  • Feb 28, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ : امن کی خواہش ہماری طاقت ہے،اسے کبھی ہماری کمزوری نہ سمجھیں

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہےکہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن یہ مظلوم کشمیری عوام کی قربانی کی قیمت پر نہیں ہو سکتا ۔ اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہاکہ اپنے علاقے میں بھارتی طیارے گرا کر ہم نے تمام جارحیت پسندوں کے خلاف عزم اور برتری کا مظاہرہ کیا ۔ اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ امن کی خواہش ہماری طاقت ہے اسے کبھی ہماری کمزوری نہ سمجھیں ۔