قومی

  • قومی
  • Feb 28, 2021

ہم پر اگرجارحیت مسلط کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے : وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ہمیشہ امن کو ترجیح دیتی ہے۔ہم پر اگرجارحیت مسلط کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
ستائیس فروری کے حوالےسے خصوصی خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ 26فروری 2019کو بھارت نے بالاکوٹ پر حملہ کیا۔مودی نے سیاسی کامیابی کیلئے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا۔وزیر خارجہ نے کہاکہ وقت کیساتھ ظاہر ہو گیا کہ مودی نے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے یہ اقدام اٹھایا۔ بھارت کو بتا دیا تھا کہ اگر اس نے جارحیت کی تو اس کو منہ توڑ جواب کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اٹھائے جانیوالے اقدامات کو کشمیریوں نے یک لخت مسترد کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دنیا نے دیکھا کہ امن کیلئے ہم نے بھارتی پائلٹ کو واپس کیا۔ ہم نے کرتارپور راہداری کا راستہ کھولا ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ بھارت کے دانشور طبقے نے بھی مودی کی کشمیر پالیسی کو ناکامی قرار دیا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مودی حکومت نے خطے کا امن متاثر کیا۔انہوں نے کہاکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے دورہ پاکستان میں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا۔بھارت میں اقلیتوں کے انسانی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مباحثہ ہوا۔مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن پر یورپی پارلیمنٹیرینز نے بھی تشویش کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے کہاکہ 2003کے معاہدے کے تحت ایل او سی پر فائر بندی خوش آئند ہے۔خطے کے امن کو متاثر کرنیوالے مسائل کو دونوں طرف حل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا۔