قومی

  • قومی
  • Feb 28, 2021

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ : ستائیس فروری پوری پاکستانی قوم کی سربلندی اور سرفرازی کا دن ہے

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ستائیس فروری پوری پاکستانی قوم کی سربلندی اور سرفرازی کا دن ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شب خون مارنے والے دشمن کو دن میں تارے دکھائے اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔۔