بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Feb 27, 2021

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد11 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 11 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ہلاکتوں کی مجموعی تعداد25لاکھ 29ہزارسےزیادہ ہے۔8کروڑ 95لاکھ50 ہزار سے زیادہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ ،چین ،برطانیہ اور یورپ سمیت دنیا کے بیشتر خطوں میں ویکسی نیشن کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔
امریکہ میں37دن میں پانچ کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔امریک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5لاکھ 23ہزار سے زیادہ ہے جبکہ دو کروڑ 91لاکھ سے زیادہ متاثر ہیں۔ برازیل میں2 لاکھ 52 ہزار 988،میکسیکو میں ایک لاکھ 84 ہزار 500،برطانیہ میں ایک لاکھ 22 ہزار 415 اور بھارت میں ایک لاکھ 56 ہزار 970 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔