بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Feb 27, 2021

ایک کھرب 90ارب ڈالر کا کووڈ ریلیف پیکج : امریکی ایوان نما ئندگان میں بل پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے

امریکی صدر کی جانب سےایک کھرب 90ارب ڈالرز کے کووڈ ریلیف پیکج پر ایوان نما ئندگان میں ووٹنگ آج ہو رہی ہے۔ پیکج کا مقصد امریکی عوام،چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور کاروباری افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔کووڈ ریلیف پیکج پر ری پبلیکنز کو تحفظات ہیں،تاہم امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہونے کی وجہ سے بل کے پاس ہونے کے امکانات روشن ہیں۔پیکج کے تحت اضافی 1400 ڈالرز براہ راست تمام امریکیوں کو دیئے جائیں گے۔ ریلیف پیکج کے تحت کم آمدنی والے افراد،خاندانوں، ہوٹل اور ائرلائنز انڈسٹری کو بھی معاونت فراہم کی جائیگی۔